سورة ق - آیت 20

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور صور پھونکا جائے گا، یہی دن عذاب کے وعدے کا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ﴾ ” اور صور میں پھونکا جائے گا، یہی وعید کا دن ہے۔“ یہ وہ دن ہے جس دن ظالموں کو عذاب دیا جائے گا، جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور مومنوں کو ثواب عطا کیا جائے گا جس کا اس نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا۔