سورة محمد - آیت 27

فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب کہ فرشتے ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے اور ان کی روحیں قبض کریں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَكَيْفَ ﴾ ” پس کیسا“ ان کا برا حال اور ان کا بدترین نظارہ آپ دیکھیں گے ﴿ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ ﴾ ” جب فرشتے انہیں فوت کریں گے۔“ جو ان کی روح قبض کرنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں ﴿ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ ﴾ ” وہ )سخت گرزوں سے ( ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مار رہے ہوں گے۔ “