سورة الدخان - آیت 5
أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس حکم کے مطابق جوہماری جناب سے صادر ہوتا ہے بیشک ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ لیلۃ القدر کو سال بھر میں پیش آنے والے واقعات کو مقدر کردیتا ہے۔ یہ سب اس کے کمال علم، کمال حکمت، اس کی بہترین حفاظت اور اپنی مخلوق کے ساتھ کامل اعتنا کی بنا پر ہے۔ ﴿أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا﴾ یعنی حکمت سے لبریز یہ حکم ہماری طرف سے صادر ہوتا ہے۔ ﴿إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ﴾ ہم رسول بھیجتے ہیں اور کتابیں نازل کرتے ہیں۔ یہ رسول اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاتے اور اس کی تقدیر سے باخبر کرتے ہیں۔