سورة الزخرف - آیت 18
أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا (اللہ کے حصہ میں وہ اولاد آئی ہے) جوزیور میں نشوونما پاتی ہے اور بحث وجدال میں اپنا مدعاصاف نہیں بیان کرپاتی؟۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
(5) عورت اپنے وصف، اپنی منطق اور اپنے بیان کے اعتبار سے ناقص ہے بنا بریں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ ﴾ ” کیا وہ جو زیور میں پرورش پائے۔“ یعنی اپنے حسن و جمال میں کمی کی وجہ سے آرائش کرتی ہے اور ایک امر خارج سے خوبصورتی پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے ﴿ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ ﴾ اور بحث اور جھگڑے کے وقت جو اس چیز کا موجب ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات کو واضح کرسکے۔ ﴿ غَيْرُ مُبِينٍ ﴾ تو وہ اپنی بات کو واضح اور اپنے مافی الضمیر کو کھول کر بیان نہیں کرسکتی تو یہ مشرکین اسے اللہ تعالیٰ کی طرف کیونکر منسوب کرتے ہیں؟