وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ وَلَٰكِن ظَنَنتُمْ أَنَّ اللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُونَ
تم دنیا میں جرائم کرتے وقت جب چھپتے تھے تو تمہیں یہ خیال نہیں تھا کہ کبھی تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں تمہارے خلاف گواہی دیں گے بلکہ تم نے یہ گمان کررکھا تھا کہ تمہارے بہت سے اعمال کی اللہ کو خبر بھی نہیں ہے
﴿وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ﴾ ” اور (گناہ کرتے وقت) تم اس بات کے خوف سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہارے چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے۔“ یعنی تم اپنے اعضا کی گواہی سے اپنے آپ کو چھپا سکتے ہو نہ اس سے بچ سکتے ہو۔ ﴿ وَلَـٰكِن ظَنَنتُمْ﴾ ” لیکن تم یہ سمجھتے رہے“ گناہوں کا ارتکاب کر کے ﴿أَنَّ اللّٰـهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُونَ﴾ ” بے شک اللہ کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں۔“ اسی لئے تم سے یہ گناہ صادر ہوئے۔