سورة غافر - آیت 41

وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور میری قوم کے لوگو، آخریہ بات کیا ہے کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس مرد مومن نے کہا : ﴿وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ ﴾“” اور اے میری قوم ! میرا کیا حال ہے کہ میں تو تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں۔“ یعنی اس بات کے ذریعے سے جو میں نے تم سے کہی ہے۔ ﴿وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ ﴾ اور تم اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام کی اتباع ترک کر کے مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو۔ ﴿ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ ﴾ اور تم اللہ کے نبی موسیٰ کی اتباع ترک کر کے مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو۔