سورة غافر - آیت 38
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اس مرد مومن نے کہا میری اتباع کرو میں تمہیں صحیح راہ بتاتا ہوں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَقَالَ الَّذِي آمَنَ﴾ اس صاحب ایمان نے اپنی قوم کو دوبارہ نصیحت کرتے ہوئے کہا : ﴿يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ﴾ ” اے میری قوم ! میری اتباع کرو، میں تمہیں بھلائی کا راستہ دکھاؤں گا۔“ ہدایت کا راستہ وہ نہیں جو فرعون کہتا ہے کیونکہ وہ صرف گمراہی اور فساد کی راہ دکھاتا ہے۔