سورة غافر - آیت 19
يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ خیانت کرنے والی آنکھ کو جانتا ہے اوان باتوں کو بھی جو سینوں نے چھپارکھی ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ ﴾ ” وہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے۔“ یہ وہ نظر ہے جسے بندہ اپنے ہم نشین اور ساتھی سے چھپاتا ہے اور یہ چوری کی نظر ہے۔ ﴿وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾ ” اور ان مخفی باتوں کو بھی جو سینوں نے چھپا رکھی ہیں۔“ یعنی وہ امور جنہیں بندہ دوسروں پر ظاہر نہیں کرتا اللہ تعالیٰ سینوں میں چھپے ہوئے ان بھیدوں کو بھی جانتا ہے۔ ظاہری امور سے آگاہ ہونا تو زیادہ اولیٰ ہے۔