سورة الزمر - آیت 27
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے انسان کو سمجھانے کے لیے اس قرآن میں سب طرح کی مثالیں بیان کردیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے قرآن کریم میں تمام مثالیں بیان کی ہیں۔ اہل خیر کی مثالیں، اہل شر کی مثالیں اور توحید و شرک کی مثالیں، نیز ہر وہ مثال بیان کی ہے جو اشیا کے حقائق اور ان کی حکمتوں کو ذہن کے قریب لاتی ہے ﴿ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ﴾ ” تاکہ وہ نصیحت پکڑیں“ جب ہم ان پر حق واضح کریں اور اس کو جان لینے کے بعد ان پر عمل کریں۔