سورة الزمر - آیت 25
كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ تکذیب کرنے کاشیوہ اختیار کرچکے ہیں پھر ان پر عذاب ایسی جہت سے آیا جدھر سے انہیں احساس تک نہ تھا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ﴾ گزشتہ قوموں نے بھی اپنے انبیاء کی تکذیب کی جس طرح ان لوگوں نے تکذیب کی ﴿فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ﴾ ” تو ان پر ایسی جگہ سے عذاب آگیا کہ انہیں خبر ہی نہ تھی۔“ ان پر یہ عذاب ان کی غفلت کے اوقات میں، یاد دن کے وقت یا اس وقت آنازل ہوا جب وہ دوپہر کے وقت آرام کر رہے تھے۔