سورة الزمر - آیت 13

قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کی عذاب سے ڈرتا ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي﴾ ” کہہ دیجیے کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے اندیشہ ہے“ یعنی اخلاص اور اسلام کے بارے میں میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے ﴿عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴾ ” بڑے دن کے عذاب کا“ جس نے شرک کا ارتکاب کیا وہ اس عذاب میں ہمیشہ رہے گا اور جس نے گناہ کیا اسے اس عذاب کے ذریعے سے سزا دی جائے گی۔