سورة ص - آیت 79
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے کہا میرے رب (یہ بات ہے) تو پھر اس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ (دوبارہ قبروں سے) اٹھائے جائیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴾ ” اس نے کہا، میرے رب ! مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے۔“ چونکہ اسے آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد سے شدید عداوت تھی اس لئے اس نے یہ درخواست کی تاکہ وہ ان لوگوں کو بدراہ کرسکے جن کے لئے بدراہ ہونا اللہ تعالیٰ نے مقدر کردیا ہے۔