سورة ص - آیت 78

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي﴾ ” اور تجھ پر میری لعنت ہے“ یعنی میری یہ پھٹکار اور اپنی رحمت سے تجھے دور کرنا ﴿إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ ﴾ ” قیامت کے دن تک ہے“ یعنی دائمی اور ابدالآباد تک ہے۔