سورة ص - آیت 77
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
فرمایا اچھا، یہاں سے نکل جا، یقینا تو مردود ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ﴾ اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا : ﴿ فَاخْرُجْ مِنْهَا ﴾ یعنی عزت و تکریم کے اس مقام، آسمان سے نکل جا ﴿فَإِنَّكَ رَجِيمٌ﴾ ” بے شک تو مردود ہے“ یعنی دھتکارا ہوا ہے۔