سورة ص - آیت 72
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوجب میں اسے پوری طرح درست کرلوں اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونک دوں تو تم اس کے سامنے سجدہ ریز ہوجانا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ﴾ جب میں اس کے جسم کو نک سک سے درست کردوں اور وہ مکمل ہوجائے ﴿وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ﴾ ” اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا۔‘‘ جب آدم علیہ السلام کی تخلیق کی تکمیل ہوئی اور روح پھونک دی گئی تو فرشتوں نے اللہ کے حکم کی تعمیل اور آدم علیہ السلام کی تکریم کرتے ہوئے اپنے آپ کو آدم کے سامنے سجدہ کرنے کے لئے آمادہ کیا۔