سورة ص - آیت 53

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ ہیں وہ نعمتیں جویوم حساب کودینے کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ﴾ ”(اے تقوٰی شعار لوگو !) یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تمھارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا“ ﴿ لِيَوْمِ الْحِسَابِ﴾ ” حساب کے دن کے لیے۔ یہ تمھارے نیک اعمال کی جزا ہے۔