سورة ص - آیت 47

وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یقینا وہ ہمارے ہاں برگزیدہ اور بہتر لوگوں میں سے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ ﴾اور یقیناً وہ ہمارے نزدیک منتخب لوگوں میں سےہیں،جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی بہترین مخلوق میں سے چن لیا۔ ﴿ الْأَخْيَارِ﴾” بہترین لوگ ہیں“ یعنی وہ لوگ اخلاق کریمہ اور صالح کے حامل ہیں۔