سورة ص - آیت 19

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پرندوں کو بھی تابع کردیاجو (داؤد کے پاس) جمع ہوجاتے ہیں یہ سب کے سب کے سامنے رجوع رہتے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَ﴾ ” تابع کردیا ﴿الطَّيْرَ مَحْشُورَةً﴾ پرندوں کو بھی وہ آپ کے پاس جمع کردیئے گئے ﴿كُلٌّ﴾ سب کے سب“ پہاڑ اور پرندے اللہ تعالیٰ کے لئے ﴿ لَّهُ أَوَّابٌ ﴾ ” مطیع تھے“ اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی اطاعت کرتے ہوئے : ﴿يَا جِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ﴾(سبا:34؍1) ” اے پہاڑو! تم اس (داؤد) کے ساتھ تسبیح بیان کرو اور ہم نے پرندوں کو بھی یہی حکم دیا۔“ یہ آپ پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے آپ کو عبادت کی توفیق سے نوازا، پھر اللہ تعالیٰ نے آپ پر اپنی اس نوازش کا ذکر فرمایا کہ اس نے آپ کو عظیم مملکت اور اقتدار عطا کیا۔