سورة الصافات - آیت 44
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بے شک وہ ﴿سُرُرٍ ﴾ ” تختوں“ پر ہوں گے۔ یہ بلند بیٹھنے کی جگہیں ہوں گی جو خوبصورت اور منقش کپڑوں سے آراستہ کی گئی ہوں گی، اہل ایمان راحت، اطمینان اور فرحت کے ساتھ وہاں تکیے لگا کر بیٹھیں گے ﴿مُّتَقَابِلِينَ﴾ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔“ ان کے دل ہر قسم کی کدورت سے پاک ہوں گے ان کی آپس کی محبت پاک ہوگی اور وہ اس اجتماع پر آپس میں خوش ہوں گے کیونکہ چہروں کا ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونا، دلوں کے ایک دوسرے کے سامنے ہونے اور ایک دوسرے کا ادب کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ وہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیریں گے نہ پہلو تہی کریں گے بلکہ وہاں کامل ادب اور سرور ہوگا جس پر چہروں کا ایک دوسرے کے سامنے ہونا دلالت کرتا ہے۔