سورة الصافات - آیت 41

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ ان کے لیے مقرر شدہ رزق ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿أُولَـٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ﴾ ” یہی لوگ ہیں جن کے لئے رزق معلوم ہے۔‘‘ یعنی یہ غیر مجہول رزق ہوگا۔ یہ رزق بہت عظیم اور جلیل القدر ہوگا، جس کے معاملے سے جاہل رہا جاسکتا ہے نہ اس کی کنہ کو پہنچا جاسکتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا :