سورة الصافات - آیت 39

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تمہیں وہی بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کرتے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا تُجْزَوْنَ﴾ ” اور تمہیں جزا نہیں دی گئی۔“ یعنی درد ناک عذاب کا مزا چکھانے میں ﴿إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ ” مگر اسی کی جو تم کرتے تھے۔“ ہم نے تم پر ظلم نہیں کیا بلکہ تمہارے ساتھ انصاف کیا ہے۔ چونکہ اس خطاب کے الفاظ عام ہیں اور مراد مشرکین ہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو مستثنیٰ کرتے ہوئے فرمایا :