سورة الصافات - آیت 1

وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قسم ہے (١) (مجاہدین کے) ان (گھوڑوں) کی جو (دشمنوں سے لڑنے کے لیے) صفت بستہ کھڑے ہوتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اپنی الوہیت وربوبیت پر مکرم فرشتوں کی قسم ہے، اس حال میں کہ وہ اس کی عبادت میں مشغول اور اس کے حکم سے کائنات کی تدبیر میں مصروف ہیں، چنانچہ فرمایا : ﴿وَالصَّافَّاتِ صَفًّا ﴾ ” قسم ہے صف باندھنے والوں کی“ یعنی اپنے رب کی خدمت میں اور اس سے مراد فرشتے ہیں چونکہ یہ فرشتے اپنے رب کی الوہیت کا اظہار کرتے ہیں، اس کی عبودیت میں مشغول رہتے ہیں اور ایک لمحے کے لئے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت پر ان کی قسم کھائی ہے۔