سورة يس - آیت 61
وَأَنِ اعْبُدُونِي ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور صرف ہماری ہی عبادت کرو کہ یہی ہدایت کی حقیقی راہ ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَ﴾ ” اور“ میں نے تمہیں حکم دیا تھا : ﴿أَنِ اعْبُدُونِي﴾ کہ میرے اوامر کی تعمیل کرتے اور میری نافرمانی سے بچتے ہوئے میری عبادت کرو ﴿هَـٰذَا﴾ یعنی میری عبادت، میری اطاعت اور شیطانی کی نافرمانی کرنا ﴿ صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ﴾ ” سیدھا راستہ ہے۔“ پس صراط مستقیم کے علوم و اعمال انھی مذکورہ و امور کی طرف راجع ہیں۔