سورة يس - آیت 56
هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جیسا کہ فرمایا : ﴿ هُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ﴾ ” وہ اور ان کی بیویاں“ خوبصورت آنکھوں والی جو خوبصورت چہروں اور خوبصورت بدنوں والی ہونے کے ساتھ ساتھ خوب سیرت بھی ہوں گی ﴿فِي ظِلَالٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ ﴾ ” سایوں میں مسہریوں پہ ہوں گے“ یعنی وہ ایسی مسندوں پر بیٹھیں گے جو خوبصورت لباس سے مزین ہوں گی۔ ﴿مُتَّكِئُونَ﴾ مسند پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ان کا تکیہ لگانا، کمال راحت، طمانیت اور لذت پر دلالت کرتا ہے۔