سورة يس - آیت 41

وَآيَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اوران کے لیے نشانی ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کردیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

نیز یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی اکیلا معبود برحق ہے کیونکہ وہی اکیلا نعمتیں عطا کرتا ہے اور مصائب و شدائد کو دور کرتا ہے اور اس کی جملہ نعمتوں میں ایک نعمت یہ ہے کہ ﴿أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ ﴾ ” ہم نے ان کی اولاد کو سوار کیا۔“ بہت سے مفسرین کی رائے ہے کہ اس سے مراد ان کے آباء و اجداد ہیں ۔