سورة يس - آیت 34

وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ الْعُيُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور ہم نے اس میں چشمے جاری کیے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجَعَلْنَا فِيهَا﴾ یعنی ہم نے اس مردہ زمین میں اگائے ﴿جَنَّاتٍ﴾ باغات جن میں بے شمار درخت ہیں، خاص طور پر کھجور اور انگور، جن کے درخت بہترین درخت ہیں ﴿ وَفَجَّرْنَا فِيهَا﴾ اور ہم نے اس میں جاری کئے یعنی زمین میں ﴿مِنَ الْعُيُونِ﴾ ” چشمے“