سورة يس - آیت 9

وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے ایک دیوار ان کے آگے کھڑی کردی ہے اور ایک ان کے پیچھے اس طرح انہیں ڈھانک دیا ہے لہذا وہ کچھ نہیں دیکھتے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا ﴾ ” اور ہم نے ان کے آگے اور پیچھے ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہے“ جو ان کے ایمان لانے سے مانع ہے۔﴿ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ﴾ ” پس وہ نہ دیکھ سکتے۔“ جہالت اور شقاوت نے انہیں ہر جانب سے گھیر رکھا ہے اس لئے انذار انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔