سورة سبأ - آیت 26

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے کہ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہی فیصلہ کرنے والا اور سب کی حالت کو جاننے والا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں فرمایا : ﴿ قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا ﴾ ” کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہمیں جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان)حق و انصاف کے ساتھ( فیصلے کرے گا۔“ یعنی اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان ایسا فیصلہ کرے گا جس سے سچے اور جھوٹے، ثواب کے مستحق اور عذاب کے مستحق لوگوں کے درمیان امتیاز واضح ہوجائے گا اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔