سورة الأحزاب - آیت 54
إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ﴿إِن تُبْدُوا شَيْئًا﴾ یعنی اگر تم کسی چیز کو ظاہر کرو ﴿ أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللّٰـهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا﴾” یا اس کو تم چھپاؤ، تو اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔“ یعنی جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے اور وہ تمہیں خوب جانتا ہے اور وہ تمہیں اس کی جزا دے گا۔