سورة السجدة - آیت 28

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو بتاؤ یہ آخری فیصلہ کب ہوگا؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی مجرم جہالت اور عناد کی بنا پر عذاب میں جلدی مچاتے ہیں جس کا ان کے ساتھ ان کے جھٹلانے کی پاداش میں وعدہ کیا گیا ہے۔ ﴿وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هٰـٰذَا الْفَتْحُ﴾ ” اور کہتے ہیں یہ فیصلہ کب ہوگا؟“ جو ہمارے اور تمہاری درمیان فیصلہ کردے اور تمہارے زعم کے مطابق ہمیں عذاب میں مبتلا کردے ﴿ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ﴾ اے رسول ! اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو ۔