سورة السجدة - آیت 7
الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جس نے جو چیز بنائی حسن وخوبی سے بنائی چنانچہ یہ اسی کی قدرت وحکمت ہے کہ انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ﴾ تمام مخلوق کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے پیدا کیا، اسے بہترین تخلیق عطا کی۔ اس نے ہر مخلوق کو ایسی تخلیق عطا کی جو اس کے لائق اور اس کے ماحول کے موافق ہے اور یہ عام ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کے فضل و شرف کی بنا پر اس کی تخلیق کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ ﴾ ” اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا۔“ یہ ابتدا ابوالبشر حضرت آدم (علیہ السلام) کی تخلیق سے ہوئی۔