سورة لقمان - آیت 24

نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم تھوڑی مدت انہیں سود مند رکھیں گے پھر انہیں ناچار کرکے سخت عذاب کی طرف لے جائیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا﴾ ” ہم انہیں تھوڑا سا فائدہ اٹھانے کی مہلت دیتے ہیں“ اس دنیا میں تاکہ وہ اپنے گناہوں میں اضافہ کرلیں اور یوں ان کے عذاب میں اضافہ ہوجائے۔ ﴿ ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ ﴾ ” پھر ہم انہیں جبرا کھینچ لائیں گے“ ﴿ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ ﴾ ” ایک سخت عذاب کی طرف۔“ یعنی وہ عذاب اپنی سختی، بہت بڑا ہونے، اپنی قباحت، اپنی الم ناکی اور اپنی شدت میں انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔