سورة الروم - آیت 26

وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور سب اسی کے حکم کے تابع ہیں اور منقاد ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ ” اور اسی کے لیے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔“ ہر چیز اس کی مخلوق اور مملوک ہے، وہ اپنی مخلوق میں کسی کی منازعت و معارضت اور کسی کے تعاون کے بغیر تصرف کرتا ہے، تمام مخلوق اس کے جلال کے سامنے فروتن اور اس کے کمال کے سامنے سرافگندہ ہے۔