سورة القصص - آیت 44

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَىٰ مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اے پیغمبر آپ (طورکی) غربی جانب میں اس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے موسیٰ کو فرمان شرعیت عطا کیا اور نہ آپ وہاں حاضر ہونے والوں میں شامل تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں فرمایا : ﴿وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ﴾ ” اور آپ )اس وقت( مغرب کی طرف نہیں تھے۔“ یعنی کوہ طور کے مغربی گوشے میں جب ہم نے موسیٰ کو حکم احکام کی وحی پہنچائی تھی ﴿وَمَا كُنتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ ﴾ ” اور نہ آپ دیکھنے والوں میں سے تھے۔“ یعنی آپ ان تمام واقعات کا مشاہدہ نہیں کررہے تھے کہ یہ کہا جائے کہ اس طریقے سے آپ کو اس قصے کی خبر ہوئی ہے۔