سورة النمل - آیت 80

إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ مردوں کو نہیں سناسکتے اور نہ ان بہروں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے فرمایا : ﴿إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ﴾ ” کچھ شک نہیں کہ آپ مردوں کو سناسکتے ہیں نہ بہروں کو“۔ یعنی جب آپ ان کو پکارتے اور ندا دیتے ہیں اور خاص طور پر ﴿إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ﴾ ” اس وقت جب وہ منہ پھیر کر جارہے ہوں“ تب یہ عدم سماع کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوتے ہیں۔