سورة النمل - آیت 67
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
) کافر کہتے ہیں کہ جب ہم اور ہمارے اسلاف مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم پھر قبر سے نکالے جائیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ ﴾ ” اور کافروں نے کہا کہ جب ہم مٹی ہوجائیں گے اور ہمارے باپ دادا بھی، کیا ہم پھر نکالے جائیں گے۔“ یعنی یہ بہت بعید اور ناممکن ہے۔ انہوں نے کامل قدرت والی ہستی کی قدرت کو اپنی کمزور قدرت پر قیاس کیا۔