سورة النمل - آیت 26

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۩

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ ہی وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور جو عرش عظیم کا مالک ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ اللّٰـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ﴾ ” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔“ یعنی عبادت، انابت، تذلل اور محبت صرف اسی کے لائق ہے۔ وہی عبادت کا مستحق ہے کیونکہ وہ صفات کا ملہ کا مالک اور تمام نعمتیں اسی کی طرف سے ہیں جو اس کی عبادت کی موجب ہیں۔ ﴿ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ﴾ ” وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔“ جو تمام مخلوقات کے لئے چھت ہے اور زمین اور آسمانوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ پس یہ بادشاہ عظیم سلطنت اور بہت بڑی شان کا مالک ہے، وہی ہے جس کے سامنے تذلل اور خضوع کا اظہار کیا جائے اور وہی ہے جس کے سامنے رکوع و سجود کیا جائے۔