سورة الشعراء - آیت 185

قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہوں نے جواب دیا بجز اس کے نہیں کہ تو ایک سحرزدہ آدمی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

انہوں نے شعیب علیہ السلام کی تکذیب کرتے اور ان کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے کہا : ﴿إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ﴾ ” تم اس شخص کو مانند (کلام کرتے) ہو جس پر جادو کردیا گیا ہو“ اور وہ ہذیانی کیفیت میں باتیں کر رہا ہو۔ ایسے شخص کے بارے میں زیادہ یہی کیا جاسکتا ہے کہ اس کا مواخذہ نہ کیا جائے۔