سورة الشعراء - آیت 184

وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس ذات سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی (گزشتہ) نسلوں کو پیدا کیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ﴾ ” اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تم سے پہلی خلقت کو پیدا کیا۔“ یعنی جس نے گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا، وہ جس طرح تمہاری تخلیق میں منفرد ہے اسی طرح اس نے تم سے پہلے لوگوں کو کسی کی شراکت کے بغیر پیدا کیا۔ اس لئے اس اکیلے کو عبادت اور توحید کا مستحق جانو جس طرح اس نے تمہیں وجود عطا کیا اور تمہیں بے شمار نعمتوں سے سرفراز کیا اسی طرح تم بھی ان نعمتوں پر اس کا شکرا دا کرو۔