سورة الشعراء - آیت 155

قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

صالح نے) کہا یہ ایک اونٹنی ہے اس کے پانی کی ایک باری ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

صالح علیہ السلام نے کہا : ﴿هَـٰذِهِ نَاقَةٌ﴾ ” یہ اونٹنی ہے“ جو ٹھوس اور ملائم پتھر سے نکلی ہے جسے تم دیکھ رہے ہو اور تم سب اس کا مشاہدہ کر رہے ہو۔ ﴿لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ﴾ ” اس کی پانی پینے کی باری اور ایک معین روز تمہاری باری ہے۔“ یعنی اس کنویں سے ایک دن اونٹنی پانی پئیے گی اور تم اس کا دود ھ پیو گے اگلے روز اونٹنی پانی نہیں پئیے گی اور تم کنویں کا پانی پیو گے۔