سورة الشعراء - آیت 149
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا تم پہاڑوں کو تراش تراش کرفخریہ گھر بناتے رہو گے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ ﴾ یعنی تمہاری مہارت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ تم ٹھوس سخت پہاڑوں کو تراش کر اپنے گھر بناتے ہو۔