سورة الشعراء - آیت 142

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جبکہ ان لوگوں سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ﴾ ” جب ان کے بھائی صالح علیہ السلام نے (جو ان کے نسبی بھائی تھے، نہایت نرمی سے) ان سے کہا : ﴿ أَلَا تَتَّقُونَ ﴾ کیا تم اللہ تعالیٰ سے ڈر کر شرک اور معاصی کو نہیں چھوڑتے؟