سورة الشعراء - آیت 130
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب کبھی کسی پر گرفت کرتے ہو تو جبارا نہ گرفت کرتے ہو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِذَا بَطَشْتُم ﴾ ” اور جب تم (مخلوق کو) پکڑتے ہو۔“ ﴿بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ﴾’ ’ تو انتہائی ظلم و جبر کے ساتھ پکڑتے ہو۔“ ان کو قتل کرتے ہو، مارتے ہو اور ان کا مال و متاع لوٹ لیتے ہو۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کو بہت زیادہ قوت عطا کر رکھی تھی ان پر واجب تھا کہ وہ اس وقت کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں صرف کرتے مگر اس کے برعکس انہوں نے فخر اور تکبر کا مظاہرہ کیا اور کہنے لگے : ﴿مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً﴾ (حٰم السجدۃ: 41؍15)