سورة الشعراء - آیت 121

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک اس میں ایک بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّ فِي ذَٰلِكَ﴾ ” بے شک اس میں۔“ یعنی نوح علیہ السلام اور ان کی متبعین کی نجات اور جھٹلانے والوں کی ہلاکت میں ﴿ لَآيَةً﴾ ” ایک نشانی ہے“ جو ہمارے رسولوں کی صداقت اور ان کی دعوت کے حق ہونے اور ان کی تکذیب کرنے والے دشمنوں کے موقف کے بطلان پر دلالت کرتی ہے۔