سورة الشعراء - آیت 115

إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میں تو بس صاف طور پر ایک ڈرانے والا ہوں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ﴾ ” میں تو صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔“ یعنی میں صرف ڈرانے والا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام پہنچا دینے والا ہوں اور میں بندوں کی خیر خواہی کی کوشش میں لگا رہتا ہوں۔ میرے پاس کوئی اختیار نہیں، معاملے کا تمام اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے قبضہء قدرت میں ہے۔