سورة الشعراء - آیت 95
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور شیطان کے لشکر سب کے سب
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴾ ” اور شیطان کے لشکر سب کے سب۔“ یعنی شیاطین جن و انس، جنہیں ابلیس گناہوں پر اکسایا کرتا تھا، ان کے شرک اور عدم ایمان کی وجہ سے ان پر مسلط ہوگیا تھا اور یہ جن و انس اس کے داعی بن کر اس کو راضی کرنے کے لئے تگ و دو کیا کرتے تھے۔ جہنم میں جھونکے جانے والے یہ تمام لوگ یا تو ابلیس کی اطاعت کی طرف دعوت دیتے تھے یا وہ لوگ تھے جو اس دعوت پر لبیک کہتے تھے اور ان کے شرک میں ان کی تقلید کرتے تھے۔