سورة الشعراء - آیت 65

وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے موسیٰ کو اور اس کے ساتھیوں کو بھی نجات دی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ ﴾ ” اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو بچالیا۔“ یعنی موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے تمام لوگ باہر آگئے اور ان میں سے کوئی بھی پیچھے نہ رہا۔