سورة الشعراء - آیت 63

فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تب ہمنے موسیٰ کو وحی کے ذریعے سے حکم دیا کہ اپنا عصا سمندر پر مار، چنانچہ عصا مارتے ہی سمندر پھٹ گیا اور ہر ٹکڑا بڑے پہاڑ کی طرح ہوگیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ﴾’’پس ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر لاٹھی مارو۔“ تو آپ نے عصا مارا ﴿فَانفَلَقَ ﴾ ” پس وہ (سمندر) پھٹ گیا۔“ اور بارہ راستے بن گئے۔ ﴿ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ ﴾ ” اور ہر ایک (یوں) ہوگیا کہ گویا بڑا پہاڑ ہے۔“ اور موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم سمندر میں داخل ہوگئی۔