سورة الشعراء - آیت 50

قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہوں نے جواب دیا کچھ نقصان کی بات نہیں ہم اپنے رب کے حضور ہی لوٹنے والے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب جادو گروں نے ایمان کی حلاوت پالی اور اس کا مزا چکھ یا تو کہنے لگے : ﴿ لَا ضَيْرَ ﴾ ” کچھ نقصان نہیں۔“ یعنی ہمیں تمہاری دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں ﴿ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا ﴾ ” بے شک ہمیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب (کفر اور جادو جیسی) ہماری خطائیں معاف کردے گا۔“