سورة الشعراء - آیت 36

قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

چنانچہ انہوں نے (باہم مشورہ کے بعد فرعون سے) کہا موسیٰ اور اس کے بھائی کو ڈھیل دے کرروک لے اور (اس اثناء میں) نقیب روانہ کردے کہ (مملکت کے) تمام شہروں سے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ ﴾ ” انہوں نے کہا، اس کے اور اس کے بھائی کے بارے میں کچھ توقف کیجئے۔“ یعنی ان دونوں کو روک لو ﴿ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ ﴾ اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے شہروں میں ہر کارے دوڑا دو۔